ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل صدیق اسٹریٹ میں سڑک کنارے واقع کھلی نالی میں لڑکا گرکر زخمی؛ والد نے لگایا میونسپالٹی پر لاپرواہی کا الزام

بھٹکل صدیق اسٹریٹ میں سڑک کنارے واقع کھلی نالی میں لڑکا گرکر زخمی؛ والد نے لگایا میونسپالٹی پر لاپرواہی کا الزام

Sun, 30 Dec 2018 20:47:34    S.O. News Service

بھٹکل 30/ڈسمبر (ایس او نیوز)  یہاں صدیق اسٹریٹ میں واقع ایک گندے پانی کی نکاسی کی نالی میں گر کر ایک آٹھ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوناور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ  سنیچر  شام کو پیش آیا۔

زخمی لڑکے کی شناخت  یمان ابن یوسف مصباح کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ والد یوسف مصباح نے بتایا کہ لڑکا سائکل پر سوار ہوکر گھر آرہا تھا کہ متعلقہ کھلی نالی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں لڑکے کے سر کو چوٹ لگی ہے۔

لڑکے کے والد  یوسف مصباح نے بتایا کہ  کافی عرصہ سے متعلقہ نالی کھلی پڑی ہے ،   مگر بار بار توجہ دلانے کے باوجود نالی کو بندنہیں کیا گیا ہے۔ یوسف مصباح نے مقامی کونسلر پر بھی نالی کو بند نہ کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور  زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کی طرف توجہ دیں۔  اس تعلق سے علاقہ کے ایک قریبی   کونسلر سے پوچھے جانے پر  انہوں نے  یقین دلایا کہ  وہاں  پر سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس کے دوران اگلے دو ایک روز میں   متعلقہ نالی کو بند کیا جائے گا۔


Share: